30 اگست ، 2015
گلگت......... گلگت بلتستان میں دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ نے باقائدہ کام شروع کردیا۔ انسپکٹرجنرل آف پولیس جی بی ظفراقبال اعوان نے نئے محکمےکا نوٹیفیکیشن جاری کردیا جس کے تحت جی بی پولیس کےدو اہم شعبوں سی آئی ڈی پولیس اور انوسٹی گیشن ونگ کو محکمہ انسداد دہشت گردی میں ضم کیا گیاہے۔ ایس پی تنویرالحسن اس محکمے کے کمانڈر مقرر کیے گئے ہیں۔ڈیپارٹمنٹ میں تین شعبے انٹیلی جنس اینڈ ٹیکنیکل ونگ ، آپریشن ونگ اور انوسٹی گیشن ونگ کے نام سے بنائے گئے ہیں۔ ڈیپارٹمنٹ کےقیام کا مقصد دہشت گردی سے نمٹنےکےعلاوہ اقتصادی راہداری کے منصوبے سمیت دیگر پاک چین منصوبوں کوسبوتاژ کرنے کی سازشوں کو ناکام بنانا اور قومی ایکشن پلان پر عمل درآمد شامل ہے۔