30 اگست ، 2015
بیجنگ........ پاک فوج کا دستہ چین میں تین ستمبر کو منائے جانے والے یوم فتح پر فوجی پریڈ میں حصہ لے گا ۔دوسری جنگ عظیم میں جاپان کے خلاف چین کی فتح کی 70 ویں سالگرہ کے موقع پربیجنگ میں تین ستمبرکو پریڈ ہوگی ۔ پریڈ میں پاک فوج کے پانچ سو پچھتر جوانوں اور افسروں پر مشتمل فوجی دستہ پاکستان کی نمائندگی کرے گا ۔پاک فوج کے دستے نے تئیس اگست کو تربیتی پریڈ میں شرکت کی، چین میں ہونےوالی پریڈ میں پاکستانی فوج سمیت دنیا کے سترہ ممالک کے فوجی دستے حصہ لیں گے۔