پاکستان
30 اگست ، 2015

ٹھٹھہ کے کئی علاقے اب بھی سیلابی پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں

ٹھٹھہ کے کئی علاقے اب بھی سیلابی پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں

ٹھٹھہ........ ضلع ٹھٹھہ کی تحصیل کیٹی بندر کا گوٹھ میر بخش، مون سون کی حالیہ بارشوں میں یہاں سیلاب آیا تھا،ایسا ہوتا رہتا ہے، مگر جو نہیں ہونا چاہئے تھا، وہ یہ کہ صوبائی حکام نے یہاں کے لوگوں کی امداد اور بحالی کیلئے اب تک کوئی کام نہیں کیا۔یہاں الیکشن میں پیپلزپارٹی کے رہنما سید اویس مظفر عرف ٹپی کامیاب ہوئے، انتخابی مہم کے دوران نعرے وہی ہوں گے کہ مصیبت کی ہر گھڑی میں عوام کے ساتھ کھڑے ہوں گے مگر یہ مناظر دیکھئے، یہ جگہ کھڑے ہونے کے قابل ہی نہیں رہی۔ یہ سیلاب کے نہیں، بُری حکمرانی کے آفٹر شاکس ہیں،کاشتکاروں کی زمین برباد ہوگئی اور مزدوروں کی مزدوری، گھربار سب پانی میں ڈوب چکا اور لوگ بیوی بچوں کے ساتھ سڑکوں اور اونچے مقامات پر کہیں خیمے گاڑ کر ، تو کہیں کھلے آسمان تلے رہنےپر مجبور ہیں۔ سیلاب آئے بھی کافی عرصہ بیت چکا ہے لیکن اب بھی سیکٹروں گائوں، دیہات زیر آب ہیں اور بنیادی وسائل سے محروم ہیں ، متاثرہ لوگوں کا کہنا ہے کہ حکومت جاگے اور انکی مدد کرے۔

مزید خبریں :