31 اگست ، 2015
باجوڑایجنسی .......باجوڑایجنسی کی تحصیل خار میں ریمورٹ کنٹرول بم دھماکہ میں ایک شخص جاں بحق اور ایک بچی سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق علاقہ کوثر میں سڑک کے کنارے گاڑ ی پر ریموٹ کنڑول بم دھماکیا گیا ۔ جس کے نتیجے میں چار افراد شدید زخمی ہوگئے ۔ زخمیوں کو علاج معالجے کیلئے فوری طورپر ایجنسی ہیڈکوارٹر اسپتال خار منتقل کیاگیا۔تاہم وہاں پر زخمو ں کی تاب نہ لاتے ہوئے ایک شخص قادر دم توڑ گیا۔ زخمیوں میں ملک سید ، گلاب اور چھوٹی بچی صفیہ شامل ہیں ۔ واقعے کے بعد سکیورٹی فورسز او ر پولیٹیکل انتظامیہ نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا۔