پاکستان
31 اگست ، 2015

چوہدری شجاعت حسین کی سردار ذوالفقار خان کھوسہ سے ملاقات

چوہدری شجاعت حسین کی سردار ذوالفقار خان کھوسہ سے ملاقات

لاہور........مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے لاہور میں ناراض لیگی رہنما سردار ذوالفقار خان کھوسہ سے ملاقات کی ۔ چودھری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ہی ملک کیلئے امید کی کرن ہے ۔ تمام لیگوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرکے ایک دھڑے سے سیاست کریں گے ۔مسلم لیگ ق کےسربراہ چودھری شجاعت حسین نے وفد کے ہمراہ لاہور میں ناراض لیگی رہنما سردار ذوالفقار خان کھوسہ سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی۔ دونوں رہنماوں نے تمام لیگی دھڑوں کو یکجا کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا ۔ میڈیا سے گفتگو میں چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھاکہ ہماری خواہش ہے مسلم لیگ کے ساتھ لگنے والی اے ، بی ، سی ڈی ختم ہوجائیں ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کراچی میں آپریشن پیپلز پارٹی کے خلاف نہیں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ہے اور یہ آپریشن تمام صوبوں میں ہونا چاہیے، سردار ذوالفقار خان کھوسہ کا کہنا تھا کہ وہ کسی شخصیت کے ساتھ نہیں نظریے کے ساتھ ہیں اور جلد اتحاد میں شامل ہونیوالے دھڑوں کا اعلان کریں گے ۔

مزید خبریں :