پاکستان
31 اگست ، 2015

پولیس میں سیاسی بھرتیاں،آئی جی پنجاب سپریم کورٹ طلب

پولیس میں سیاسی بھرتیاں،آئی جی پنجاب سپریم کورٹ طلب

لاہور ......سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ پنجاب پولیس میں بھرتیاں میرٹ پر نہیں سیاسی بنیادوں پر کی گئیں،آئی جی پولیس دیکھیں ان کی ناک کے نیچے کیا ہورہا ہے۔سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں پولیس میں بوگس بھریتوں کی سماعت کے دوران عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے آئی جی پنجاب کو طلب کرلیا ہے۔ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں پولیس میں بھرتیوں کے خلاف درخواست کی سماعت کرتے ہوئے جسٹس اعجاز چوہدری نے ریمارکس دیئے کہ آئی جی پولیس پنجاب دیکھیں ان کی ناک کے نیچے کیا ہورہا ہے ، درخواست میں پنجاب پولیس میں ہونیوالی بھرتیوں کو چیلنج کیا گیا تھا ۔ درخواست گزار نے الزام عائد کیا ہے کہ بھرتیاں میرٹ پر نہیں سیاسی بنیادوں پر کی گئی ہیں۔

مزید خبریں :