پاکستان
31 اگست ، 2015

زرداری ، الطاف حسین ملاقات کاکوئی امکان نہیں ،ذرائع ایم کیو ایم

 زرداری ، الطاف حسین ملاقات کاکوئی امکان نہیں ،ذرائع ایم کیو ایم

لندن.......سابق صدرآصف علی زرداری اورالطاف حسین کی فی الوقت ملاقات کاکوئی امکان نہیں ہے۔ ایم کیو ایم کے ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی سےرابطہ ہوا ہے اورنہ سابق صدر اورپی پی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کی ایم کیو ایم کے قائدالطاف حسین سےملاقات شیڈول ہے۔دوسری طرف پی پی کے ذرائع نے بھی اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ شریک چیئرمین آصف زرداری کاایم کیوایم کی قیادت سےلندن میں ملاقات کاکوئی ایجنڈانہیں،آصف زرداری ان دنون لندن کے نجی دورے پر ہیں۔

مزید خبریں :