31 اگست ، 2015
اسلام آباد......پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ وفاقی ادارے پنجاب اور نون لیگ کو کلین چٹ دے رہے ہیں، کیا ساری خرابیاں اور کرپشن سندھ میں ہے۔جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کے پاس اختیارات نہیں اسی لیے وہ بار بار احتجاج کررہے ہیں۔ ایک سوال کے جواب انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کہہ دے کہ معاملات اس کے بس میں نہیں۔ہم تصادم نہیں چاہتے ، حالات خراب نہیں کرنا چاہتے۔لیکن دہشتگردی کے خلاف قانون ہمارے خلاف استعمال ہوئےتواحتجاج کریں گے،ان کا کہنا تھا کہ کسی کا کرپشن کا ایشو ہے توپیپلزپارٹی اس کے ساتھ نہیں۔ہم کہہ رہے ہیں قانون کے مطابق عمل کریں ۔