پاکستان
31 اگست ، 2015

جسٹس نثار خیبر پختونخوا، فاٹا کےالیکشن ٹریبونل کے سربراہ مقرر

جسٹس نثار خیبر پختونخوا، فاٹا کےالیکشن ٹریبونل کے سربراہ مقرر

اسلام آباد......الیکشن کمیشن کی درخواست پر پشاور ہائیکورٹ نے جسٹس نثار حسین کو خیبر پختونخوا اور فاٹا کے الیکشن ٹریبونل کا سربراہ مقرر کر دیا ۔الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابی عذرداریوں کی سماعت کے لیے پہلے سے قائم الیکشن ٹریبونلز کی مدت31 اگست کو ختم ہو گئی ہے ۔ الیکشن کمیشن کی درخواست پر پشاور ہائی کورٹ نےجسٹس نثار حسین کو فاٹا اور خیبر پختونخواکے لیے الیکشن ٹریبونل کا سربراہ مقرر کر دیا ہے۔ لاہور ہائی کورٹ نے حاضر سروس جج کو ٹریبونل کا سربراہ مقرر کرنے کی درخواست مسترد کردی تھی ، بلوچستان میں پہلے ہی ہائیکورٹ نے حاضر سروس جج کو ٹربیونل کا سربراہ مقرر کر دیاہے، سندھ ہائیکورٹ نے ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا ۔

مزید خبریں :