31 اگست ، 2015
اسلام آباد.......وزیراعظم نوازشریف سے جرمنی کے وزیرخارجہ فریک والٹر نے ملاقات کی جس کے دوران تجارت اور معیشت سمیت دیگر شعبوں میں باہمی تعاون بڑھانے اور قیام امن کی کوششوں کو مزید مربوط بنانے پر اتفاق کیا گیا ۔ جرمن وزیر خارجہ فرینک والٹر نے وفد کے ہمراہ وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات میں پاک جرمن تعلقات،خطے میں امن وسلامتی کی کوششوں اورمختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے امور پر بات کی گئی۔ملاقات میں جرمن وزیرخارجہ نے کہاکہ باہمی تعاون بڑھنے سے پاک ، جرمن تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔