پاکستان
31 اگست ، 2015

لاہورمیں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جعلی ڈائریکٹر آپریشنز گرفتار

لاہورمیں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جعلی ڈائریکٹر آپریشنز گرفتار

لاہور......لاہور میں نشتر کالونی پولیس نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ڈائریکٹرآپریشنز کا روپ دھار کر ہوٹلوں پر چھاپے مارنے والی خاتون اوراسکے تین ساتھیوں کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق نشتر کالونی میں ایک خاتون خود کو پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ڈائیریکٹر آپریشنز ظاہر کرکے ہوٹلوں پر چھاپے ماررہی تھی کہ اطلاع ملنے پر اسے تین ساتھیوں سمیت پکڑ لیا گیا ۔ ملزمان کے قبضے سے کیمرے بھی برآمد کر لئے گئے ۔ جعل ساز خاتون کا نام ناہید اختر جبکہ اس کے ساتھیوں کے اعجاز،نعیم اور جمیل ہیں ۔ پولیس نے چاروں جعل سازوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

مزید خبریں :