31 اگست ، 2015
اسلام آباد....... جرمن وزیر خارجہ رینک والٹر کا کہنا ہے کہ بھارت اور پاکستان کو کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب امور پر بات کرنا چاہیے ۔وزیراعظم کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز کہتے ہیں کہ پاکستان نے حقانی نیٹ ورک کا انفراسٹرکچر بڑی حد تک تباہ کردیا ہے۔اسلام آبادمیںمیڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے جرمن وزیر خارجہ فرینک والٹر نے کہا کہ پاکستان اوربھارت کوکشمیر سمیت تمام متنازع امور پر با ت کرنی چاہیئے،بعض امورفوری طے نہیں ہوتے لیکن مذاکرات جاری رہنے چاہئیں ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشت گردوں کےخلاف لڑ رہاہے،میں یہ یقین رکھتا ہوں کہ دونوں ملکوں میں امن میں تیزی لانے کے لیے مسائل پر قابو پانا ہوگا۔ میں یہ بھی یقین رکھتا ہوں کہ جو پاکستان میں میرے ہم منصب کا assesment ہے کہ حقانی نیٹ ورک کو تباہ کردیا گیا ہے ۔ مشیر خارجہ سرتاج عزیزنےکہاکہ حقانی نیٹ ورک کا زیادہ اثر افغانستان میں ہے ۔شمالی وزیرستان میں حقانی نیٹ ورک کا انفراسٹرکچر تباہ کردیا گیا ہے ۔ اس میں آئی ای ڈی بنانے والی فیکٹریاں اور دیگر استعداد کے ساتھ ان کا مواصلاتی نظام بھی تباہ کردیا گیا ہے ۔ اسکا افغانستان میں انکی استعداد سے موازنہ کرایا جائے تو یہ بہت محدود رہ گیا ہے ۔ جرمن وزیر خارجہ نے مزید بتایاکہ پاکستان کے ساتھ مذاکرات میں ملٹری ٹریبونلز اور سزائے موت پر بھی بات ہوئی ۔ جرمنی صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں سزائے موت کا خاتمہ چاہتا ہے ۔