01 ستمبر ، 2015
جمرود.........خیبر ایجنسی میں خود کش دھماکے میں 3 افراد جاں بحق اور 56 افراد زخمی ہوگئے،جبکہ دھماکے کی جگہ سے بر آمد ہونےوالے بارودی مواد کو ناکارہ بنادیا گیا۔ذرائع کے مطابق جمرود بازار میں اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ فہد وزیر کے دفتر کے باہر خودکش دھماکا کیا گیا۔دھماکے میںکچھ لوگ زندگی کی بازی ہارے تو متعدد افراد زخمی ہوگئے ،زخمیوں میں خاصہ اہل کار بھی شامل ہیں۔زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جہاں تشویشناک حالت کے پیش نظر کئی زخمیوں کو پشاور ریفر کیا گیا۔پولیٹیکل ایجنٹ شہاب علی شاہ کے مطابق دھماکا خود کش تھا۔ دھماکے کی جگہ بارودی مواد کو بھی نصب کیا گیا،جس کو بر آمد کرکے ناکارہ بنادیا گیا،جس کی آواز دور دور تک سنی گئی۔دھماکے کے بعد جمرود بازار کو مکمل طور پر بندکردیا گیا،جبکہ خاصہ دار فورس اور پولیٹیکل انتظامیہ نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا۔