01 ستمبر ، 2015
کوئٹہ........این ایچ اے اور مقامی ٹھیکےداروں کے درمیان بقایاجات کا تنازع شدت اختیار کر گیا ہے،ٹھیکداروں نے کوئٹہ چمن شاہراہ آمدورفت کےلئے بند کر دی۔کوئٹہ چمن شاہراہ کی تعمیر ومرمت میں حصہ لینے والے مقامی ٹھیکےداروں نے این ایچ اے کی جانب سے بقایاجات کی عدم ادائیگی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے مئےزئی اڈا کے دو مختلف مقامات پر رکاوٹیں کھڑی کرکے کوئٹہ چمن شاہراہ آمدورفت کےلئے بند کر دی ہے۔ شاہراہ بند ہونے سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں اور افغانستان کے ساتھ تجارتی سرگرمیاں معطل ہو گئی ہیں ۔ ٹھیکےداروںنے الزام عائد کیا ہےکہ این ایچ اے کوئٹہ چمن شاہراہ کی تعمیر ومرمت کے پانچ سال کے بقایاجات ادا نہیں کررہی ہے۔