01 ستمبر ، 2015
حیدرآباد.......حیدرآباد میں سوئی سدرن کی ٹیم نے چھاپا مار کر گیس چوری کرنے والے دو کارخانے سیل کردیے۔ سوئی سدرن گیس کمپنی کی ٹیم نے حیدرآباد کے علاقے تین نمبر تالاب میں چھاپا مارا، جہاں چوڑی اور پلاسٹک کے کارخانوں کے لیے گیس چوری کی جارہی تھی۔ محکمہ سوئی گیس کے افسران کا کہنا ہے کہ حیدرآباد ریجن میں 35 فیصد گیس چوری کی جارہی ہے، جس سے اربوں روپے کا نقصان ہورہا ہے۔ افسران نے بتایا کہ گیس چوری میں ملوث سات افسران کے خلاف بھی محکمہ جاتی کارروائی کی جارہی ہے۔