کاروبار
01 ستمبر ، 2015

پاکستان میں مہنگائی کی شرح 12 سال کی کم ترین سطح پر آ گئی

پاکستان میں مہنگائی کی شرح 12 سال کی کم ترین سطح پر آ گئی

اسلام آباد........وفاقی ادارہ شماریا ت کا کہنا ہے کہ ملک میں مہنگائی کی شرح 12سال میں کم ترین سطح پر آگئی ہے، ادارہ شماریات کے آفس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے آصف باجوہ نے بتایا کہ اگست میں مہنگائی کی شرح 1عشاریہ 72فیصدپر آگئی ہے ، ایک ماہ میں ٹماٹر کی قیمت میں 33فیصد کمی جبکہ سبزیوں کی قیمت میں 17اعشاریہ 87فیصد اضافہ ہوا، اگست میں مہنگائی کی شرح صفر اعشاریہ 24فیصد بڑھی ، رواں مالی سال کے پہلے 2ماہ میں مہنگائی کی شرح 1اعشاریہ 76فیصد رہی۔

مزید خبریں :