صحت و سائنس
01 ستمبر ، 2015

جعلی دواؤں پر امریکی نشریاتی ادارے کی خبر حقائق کے منافی قرار

جعلی دواؤں پر امریکی نشریاتی ادارے کی خبر حقائق کے منافی قرار

کراچی........پاکستان میں دوا ساز کمپنیوں کی نمائندہ تنظیم نے ملک میں جعلی ادویہ سے متعلق امریکی نشریاتی ادارے کی خبر کو حقائق کے برعکس قرار دے دیا ہے۔ امریکی نشریاتی ادارے کی خبر پرگفتگو کرتے ہوئے پاکستان فارما مینوفیکچر ایسوسی ایشن کے لیگل ہیڈ زاہد سعید کا کہنا ہے کہ ملک میں 550 سے زائد ادویات سازکمپنیاں ہیں جو ملک میں ادویات کی 90 فیصد ضرورت کو پورا کرتی ہیں۔تاہم پی پی ایم اے نے ملک میں جعلی ادویات بننے کا اعتراف بھی کیا ہے۔دوسری جانب ملک میں ادویات کی رجسٹریشن اور اس کی جانچ پڑتال کے لیے سنہ 2012 میں ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی سمیت صوبائی سطح پر ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹریز کا قیام عمل میں لایا گیا لیکن ان کی حالت انتہائی ناقص ہے۔ حکومتی سنجیدگی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ پورے سندھ میں ادویہ کی جانچ پڑتال کے لیے صرف 25 ڈرگ انسپیکٹرز تعینات ہیں۔

مزید خبریں :