کھیل
03 ستمبر ، 2015

پاکستان سپر لیگ کےلوگو کی رونمائی 20ستمبر کو لاہو ر میں کی جائیگی

پاکستان سپر لیگ کےلوگو کی رونمائی 20ستمبر کو لاہو ر میں کی جائیگی

لاہور.......پاکستان سپر لیگ کےلوگو کی رونمائی 20ستمبر کو لاہو ر میں کی جائے گی،پاکستان سپر لیگ اگلے سال فروری میں قطر میں کھیلی جائے گی، جس کےلئے پاکستان کرکٹ بورڈ نے تیاریاں بھرپور انداز میں شروع کردی ہیں،،سیریز کے لوگو کی رونمائی 20 ستمبر کو لاہور میں منعقد کی جائے گی۔ پاکستان سپر لیگ کی پروقارتقریب میں کرکٹرز کے علاوہ مختلف شعبوں کی نامور شخصیات کو مدعو کیا جائے گا۔ پاکستان سپر لیگ میں سری لنکا، آسٹریلیا ، ویسٹ انڈیز، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے ٹاپ کھلاڑیوں نے شرکت کی رضا مندی ظاہر کردی ہے۔

مزید خبریں :