04 ستمبر ، 2015
کراچی...... جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ارشد اعظمی کے اعلامیہ کے مطابق بی اے پرائیوٹ سال دوم اور (سال اول ودوم باہم) سالانہ امتحانات برائے 2014 ء کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے ۔نتائج کے مطابق مریم افضل بنت محمد افضل سلیمان سیٹ نمبر616365 نے 787 نمبر کے ساتھ پہلی پوزیشن ،محمد ابوبکر اسحاق ولد محمد اسحاق سیٹ نمبر615325 نے 784 نمبر کے ساتھ دوسری پوزیشن جبکہ ہُدیٰ شعیب بنت محمد شعیب سیٹ نمبر616313 نے 778 نمبر کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی ۔امتحانات میں کل 7171طلباوطالبات شریک ہوئے،529 طلبہ کو فرسٹ ڈویژن ،1882 طلبہ کو سیکنڈ ڈویژن جبکہ 16 طلبہ کو تھرڈ ڈویژن میں کامیاب قراردیا گیا ۔ کامیاب طلبہ کا تناسب 33اعشاریہ89 فیصد رہا۔ نتائج جیو نیوز کی ویب سائٹ http://www.geo.tv/resultsپر دیکھے جاسکتے ہیں۔