دنیا
12 جنوری ، 2012

گوانتا ناموبے میں قائم بدنام زمانہ امریکی قید خانے کے 10 سال مکمل

گوانتا ناموبے میں قائم بدنام زمانہ امریکی قید خانے کے 10 سال مکمل

وائٹ ہاوس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا،آج دنیا بھر میں احتجاج ہوگا
واشنگٹن…گوانتا ناموبے میں قائم بدنام زمانہ امریکی فوجی قید خانے کے 10 سال مکمل ہونے پر وائٹ ہاوس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔گوانتا ناموبے کی مخالفت کرنے والے مظاہرین نے وائٹ ہاوٴس سے سپریم کورٹ تک احتجاجی ریلی نکالی،ریلی میں شامل کئی شرکا قیدیوں جیسے لباس پہنے اور سر پر کالے ڈبے چڑھائے شریک ہوئے۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ گونتا نامو بے میں قیدیوں سے غیر انسانی سلوک کیا جاتا ہے انھیں پنجروں میں رکھا جاتا ہے اور ان پر ذہنی اور جسمانی تشدد کیا جاتا ہے،مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ بدنام زمانہ ازیت گاہ گوانتا ناموبے کو فوری بند کیا جائے۔اس موقع پر گوانتا ناموبے کی مخالفت میں نعرے بھی لگائے گئے۔اس سلسلے میں آج امریکا میں طویل انسانی زنجیر بنائیں گے اور دنیا بھر میں بھی احتجاج ہو گا۔ امریکی صدر بارک اوباما نے جنوری 2010 کو گوانتا ناموبے قید خانے کو بندکرنے کا حکم دیا تھا تاہم اب تک اس پر عمل نہیں ہو سکا۔

مزید خبریں :