04 ستمبر ، 2015
کراچی .......کراچی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ٹارگٹ کلنگ کے الزام میں دو ملزمان کو 90 روز کے لیے رینجرز کی تحویل میں دے دیا۔انسداد دہشت گردی کی عدالت میں رینجرز نے ملزم مرزا ذیشان بیگ اور تنویر عرف تنوبہاری کو پیش کیا۔ دونوں ملزمان پر ٹارگٹ کلنگ، بھتا خوری سمیت سنگین وارداتوں کا الزام ہے۔ ملزمان کو گلشن معمار سے گرفتار کیاگیا ہے اور ان کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے۔