04 ستمبر ، 2015
لاہور......سپریم کورٹ نے بیس سالہ ماڈل عبیرہ کے قتل میں ملوث حکیم ذیشان کی درخواست ضمانت مسترد کر دی۔سپریم کورٹ رجسٹری میں مسٹرجسٹس اعجاز احمد چودھری اور مسٹر جسٹس عمر عطا بندیال پرمشتمل دو رکنی بنچ نے ملزم حکیم ذیشان کی درخواست ضمانت کی سماعت کی۔ملزم کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ملزم کا مقتولہ عبیرہ اور اس کی دوست عظمی راؤ عرف طوبی دونوں سے تعلق تھا، طوبیٰ نے عبیرہ کو زہر دیا مگر اس کے موکل ذیشان کو ملوث کر دیا گیا۔مقتولہ کے بھائی زوہیب کے وکیل سرفراز ڈیال نے کہا کہ طوبیٰ نے جو زہر مقتولہ کو دیا وہ ذیشان سے خریدا گیا تھا۔فاضل بنچ نے دلائل سننے کے بعد ملزم حکیم ذیشان کی درخواست مسترد کر دی۔