04 ستمبر ، 2015
جنیوا........سوئٹزر لینڈ میں جاری ڈائمنڈ لیگ ایتھلیٹکس میں ویمن سو میٹر ریس جمیکا کی شیلی این فریزر نے جیت لی۔ انہوں نے مقررہ فاصلہ 10اعشاریہ93 سیکنڈز میں طے کیا۔مردوں کی 110 میٹر ریس میں روس کے سرگئی شوبینکوو نے 13اعشاریہ14 سیکنڈز کےساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی ۔ مردوں کی دو سو میٹر ریس میں پانامہ کے الونسو ایڈورڈ 20اعشاریہ03 سیکنڈرز کے ساتھ پہلے نمبر پر آئے۔آٹھ سو میٹر دوڑ میں پولینڈ کے ایڈم کیزوٹ کامیاب ہوئے۔انہوں نے مقررہ فاصلہ ایک منٹ 45 اعشاریہ 55 سیکنڈز میں طے کیا۔مینز00 میٹر ہرڈل ریس سوئٹزرلینڈ کریم حسین نے جیت لی۔انہوں نے مقررہ فاصلہ 49 اعشاریہ 16سیکنڈز میں طے کیا۔مینز ہائی جمپ میں قطر مطاز عیسی جبکہ ڈسکس تھرو میں پولینڈ کے روبرٹ ان بیننک فاتح رہے ۔مینز 3000 میٹر کینیا کے پال کوئوچ کے نام رہی ۔خواتین 3000 میٹر ریس میں ایتھوپیا کی الماز آیانا فاتح رہیں۔مردوں کی لانگ جمپ میں برطانیہ کے گریگ ردر فورڈ نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ویمن پول والٹ میں یونا ن کی نیکولیٹا کیری کوپولو پہلے نمبر پر رہیں ۔