04 ستمبر ، 2015
لاہور.........سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے محمد عامر ، محمد آصف اور سلمان بٹ کے حق میں بیان دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ تینوں کھلاڑیوں کو دوسرا موقع ملنا چاہیے، ان تینوں نے اپنی غلطی کی سزا بھگت لی ہے، ان کی غلطی سے ملک کا امیج خراب ہوا، پاکستان ٹیم کے موجودہ کھلاڑیوں کو بہت کچھ سہنا پڑا، لیکن انھیں ایک موقع ضرور ملنا چاہیے۔ وسیم اکرم کہتے ہیں کہ سلمان، آصف اور عامر کو ٹیم میں واپسی کےلیے محنت کرنا ہوگی، انھیں دو تین سال فرسٹ کلاس کرکٹ کھیل کر اپنا امیج بہتر بنانا چاہیے، ڈومیسٹک کرکٹ میں امیج بہتر بنائیں گے تو ناراض ساتھی معاف کر دیں گے۔