18 مئی ، 2012
مردان … خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ امیر حیدر خان ہوتی نے کہا ہے کہ علم کا فروغ ہی انتہا پسندی سے نجات کا واحد راستہ ہے، موجودہ حکومت نے نئی نسل کو پرامن اور خوشحال پاکستان کے حوالے کرنے کا عزم کر رکھا ہے۔ باچا خان میڈیکل کالج مردان میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیر حیدر خان ہوتی نے کہا کہ بیروزگاری اور ناخواندگی کے خاتمے کیلئے حکومت نے سیاست سے پاک خصوصی اقدامات کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ باچاخان میڈیکل کالج کی عمارت پر تیزی سے کام جاری ہے جو ایک ارب 71 کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل کی جائے گی۔