05 ستمبر ، 2015
ابوجا.........مہاجرین بین الاقوامی ادارہ ’آئی او ایم‘ نے کہا کہ بوکوحرام کی 6سالہ باغیانہ سرگرمیوں کے باعث اب تک 21لاکھ افراد نقل مکانی کر چکے ہیں۔ جمعہ کو ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن نے قبل ازیں نائیجیریا میں شورش زدہ علاقوں سے نقل مکانی کرنے والوں کی تعداد 15لاکھ بتائی تھی۔ جس کے بعد حالیہ مہینوں میں حملوں میں تیزی آنے سے نقل مکانی کرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔