05 ستمبر ، 2015
سیالکوٹ........سیالکوٹ کے ایک علاقے میں کمرے میں گیس لیکیج سے 7افراد شدید جھلس گئے۔ ذرائع کے مطابق بڈیانہ کے نواحی گاؤں پنجگرائیں گھمناں کے رہائشی عصمت اللہ جو بیرون ملک مقیم ہیں، ان کے گھر میں سلنڈر سے گیس لیک ہو گئی جس کے بعد کیچن ماچس جلانے سے آگ بھڑک اُٹھی اور گھر میں موجود خواتین پروین، لنبی اور 4بچے عائشہ، سمیع اللہ، عادل، عارف بُری طرح جھلس گئے۔ ان کو فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال سیالکوٹ پہنچایا گیا، تو حالت خطرے میں ہونے کے باعث ڈاکٹروں نے تمام زخمیوں کو میوء اسپتال لاہور ریفر کردیا۔