06 ستمبر ، 2015
لاہور.......یوم دفاع پر ملک بھر میں دن کا آغاز نماز فجر کے بعد ملکی سلامتی اور جنگ کے ستمبر کے شہدا کے لیے خصوصی دعاؤں سے ہوا۔ تمام چھوٹی بڑی مساجد میں یوم دفاع پر نماز فجر کے بعد ملکی سلامتی کے لیے خصوصی دعا مانگی گئی۔خدائے بزرگ و برتر کے حضور ملک کی خوشحالی ،سلامتی اور جنگ ستمبر کے شہدا کے بلند درجات کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔