دلچسپ و عجیب
06 ستمبر ، 2015

4سالہ بہادر ننھی پری نے کی پاپا کے ہمراہ ہوا بازی

4سالہ بہادر ننھی پری نے کی پاپا کے ہمراہ ہوا بازی

ٹورنٹو ......ننھے منے بچے عام طور پر جہاز میں سفرکرتے ہوئے گھبراتے ہیں اوردوران سفر والدین کو خوب تنگ کرتے ہیں لیکن اس بہادر ننھی پری نے تو کمال ہی کردیا۔کینیڈا کے صوبے کیوبک سے تعلق رکھنے والے ہواباز نے اپنی چار سالہ ننھی پری کو ساتھ لے کر ہوا بازی کرنے کی ٹھانی ،جس پر لیا نامی ننھی پری بخوشی راضی ہوگئی۔پائلٹ نے ہزاروں فٹ کی بلندی پر جہاز کے ذریعے کرتب بازی کا مظاہرہ شروع کیا تو ننھی پری نے ڈرنے کے بجائے اسے خوب انجوائے کیا اور ہنس ہنس کر لوٹ پو ٹ ہو گئی۔خطرناک سفر پر بہادری کا مظاہرہ کرنے والی اس ننھی پری کی یہ ویڈیو انٹرنیٹ پر کافی مقبولیت حاصل کررہی ہے۔

مزید خبریں :