06 ستمبر ، 2015
کراچی......قومی کرکٹ ٹیم کے سابق مایہ ناز اوپنر سعید انور اپنی سینتالیسویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ 6 ستمبر 1968ءمیں کراچی میں پیدا ہونے والے اوپننگ بیٹسمین سعید انور نے 1989ءمیں انٹرنیشنل کرکٹ میں قدم رکھا۔ انور اپنے دلکش اسٹروکس پلے سے جلد ہی ٹیم میں مستقل جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔روائتی حریف بھارت کے خلاف بنگلور میں ون ڈے کی سب سے بڑی انفرادی ایک سو چورانوے رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی اور یہ ریکارڈ کئی برس تک ان کے نام رہا۔ انہوں نے 247 ایک روزہ میچز میں 20 سنچریوں کی بدولت 8824 رنز اسکور کیے جبکہ پچپن ٹیسٹ میچز میں 4052 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔ سعید انور نے 2003 میں انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہا۔ ان کی ریٹائرمنٹ کے بعد قومی ٹیم میں کئی اوپنرز آئے لیکن قومی ٹیم آج بھی قابل اعتماد اوپننگ بیٹسمین سے محروم ہے۔