06 ستمبر ، 2015
کارل.......اسپین میں کار ریلی کے دوران حادثے میں چھ افراد ہلاک اور بارہ زخمی ہوگئے ۔ڈرائیور کے کنٹرول سے باہر ہوجانیوالی کار نے ریس دیکھنے والے تماشائیوں کو روند ڈالا۔یورپی میڈیا کے مطابق کار ریلی اسپین کے شہر کارل میں جاری تھی کہ ریس کے دوران ایک کار ڈرائیور کے کنٹرول سے باہر ہوکر سائیڈ میں کھڑے تماشائیوں پر چڑھ گئی۔گاڑی چڑھنے کے باعث اٹھارہ افراد زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔جہاں چھ زخموں کے تاب نہ لاکر چل بسے۔حکام کے مطابق مرنے والوں میں حاملہ خاتون اور بچہ بھی شامل ہے۔