06 ستمبر ، 2015
ممبئی.......نامور بالی وڈ فلمساز یش جوہر کا 86واں جنم دن آج منایا جا رہا ہے۔ ’کبھی خوشی کبھی غم‘، ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ اور ’کل ہو نہ ہو‘ جیسی سپر ہٹ فلموں کے پروڈیوسر یش جوہریش چوپڑا کے مداح ان کی 86 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔یش جوہر کا نام شاید کسی تعارف کا محتاج نہیں جنہوں نے ساٹھ کے عشرے میں ایک فوٹوگرافر کی حیثیت سے فلمی دنیا میں قدم رکھا تھا اور مختلف ہدایتکاروں کے ساتھ ایک جونئیر حیثیت میں زینہ بہ زینہ آ گے بڑھتے رہے۔ 1976 میں انھوں نے دھرما پروڈکشن کے نام سے اپنا ادارہ قائم کیا اور سب سے پہلے ’دوستانہ‘ بنائی جو سپر ہٹ رہی۔ زندگی کی مشکلات سے کامیابی سے لڑنے والے یش جوہر کینسر جیسی موذی بیماری سے مات کھاگئے اور 26 جون 2004 کو اپنے آخری سفر پر روانہ ہوگئے مگر جاتے ہوئے کرن جوہر کے شکل میں ایک جوہِر قابل بالی وڈ کو دے گئے۔ ان کے نوجوان صاحبزادے کرن جوہر ایک کامیاب سکرپٹ رائٹر اور ڈائریکٹر ہیں اور بہت کم عمری میں ’کبھی خوشی کبھی غم‘ اور ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ ،مائی نیم از خان اور اسٹوڈنٹ آف دی ائیر جیسی فلموں کی ہدایت کاری کر چکے ہیں۔