06 ستمبر ، 2015
بورے والا......ندیم مشتاق...... یوم دفاع پاکستان کے سلسلہ میں آج بورے والا کے نواحی قصبہ طفیل آباد میں میجر طفیل محمد شہید نشان حیدر فاتح لکشمی پور سابقہ مشرقی پاکستان کے مزار پر ایک ولولہ انگیز تقریب منعقد ہوئی، جی او سی بہاولپور میجر جنرل شاہین مظہر محمود اور گریژن کمانڈر میلسی بریگیڈئر چن زیب اعوان نے شہید کے مزار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی ، جبکہ مسلح افواج کی طرف سے پھولوں کی چادریں چڑھائی گئیں ۔پاک فو ج کی102لائٹ ائیر ڈیفنس کے چاک و چوبند دستے نے شہید کو سلامی پیش کی جبکہ پنجاب پولیس اور سیا سی و سماجی تنظیموں کے علاوہ سول انتظامیہ کی طرف سے ڈی سی او ناصر جمال ہوتیانہ نے بھی شہید کے مزار پر پھولوں کی چادریں چڑھائیںاس موقعہ پراسسٹنٹ کمشنر بورے والا سیف اللہ ساجد،ڈی ایس پی مہر ذوالفقار علی سندرانہ ،ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر مہر اللہ داد لک ،تحصیلدار رانا اعجاز احمدخان مسلم لیگ(ن) کے ارکان پنجاب اسمبلی چوہدری ارشاد احمد آرائیں ،چوہدری یوسف کسیلیہ نے بھی مزار پر حاضری دی اورفاتحہ خوانی کی۔ طفیل شہید ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتما م طفیل شہید سٹیڈیم میں منعقدہ" جذبہ شہادت "تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی میجر جنرل شاہین مظہر محمود نے کہا کہ آج مجھے میجر طفیل شہید نشان حیدر کے مزار پر حاضری کا اعزاز احاصل ہور ہا ہے ان شہداء کی لا زوال قربا نیاں ہماری قوم اور فوج کے لئے مشکل راہ ہیں میرے جسم میں خون جوش مار رہا ہے کہ میں اپنی مادر وطن پر قربان ہو جائیں۔ آج بھی ہماری مسلح افواج کے شانہ بشانہ پوری قوم 1965کے جذبے سے تیار کھڑی ہے، ہمارا دشمن بھارت کسی بھول میں ہے ،اگر ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو دشمن کو عبرتناک شکست دیں گے ۔آج ہم اپنے شہدا ء کی جرات مندی کے لمحات کو یاد گار بنا رہے ہیں تاکہ ہماری نئی نسل پاک فوج کے شہداء کی لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کر سکیں۔ تقریب میں میجر طفیل محمد شہید ویلفیئر سوسائٹی کے عہدیداران میجر طفیل نشان حیدرکے قریبی عزیز چوہدری ضیاء اختر گوجر،چوہدری محمد سرور ،نعمان بشیر ،محمد شفیق گورسی ،چوہدری عبدالمجیب پوسوال ،چوہدری منور پوسوال سمیت بورے والا شہراور قرب و جوار کے تعلیمی اداروں کے ہزاروں طلبا ء و طا لبات او ر خواتین و حضرات نے بھر پور شرکت کی اور میجر طفیل محمد شہید نشان حیدر کے مزار پر حاضری دے کر شہید فاتحہ لکشمی پور کو خراج عقیدت پیش کیا-