کاروبار
18 مئی ، 2012

پشاور: سونے کے نرخ میں اضافہ، فی تولہ قیمت 57500 روپے تک پہنچ گئی

پشاور … پشاور میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاو کے بعد ایک بار پھر فی تولہ سونے کی قیمت 57 ہزار 500 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ صرافہ ایسو سی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی قیمتوں میں اتارچڑھاوٴ جاری ہے۔ پشاور میں سونے کی فی تولہ قیمت 57 ہزار 500 روپے ہو گئی ہے جبکہ گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت 56 ہزار روپے تھی۔صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت میں اضافے کی بڑی وجہ روپے کی قدر میں کمی ہے۔

مزید خبریں :