08 ستمبر ، 2015
بیجنگ........ہالی ووڈ اسٹار ٹام کروز کی فلم ’’مشن امپاسیبل ۔ روگ نیشن‘‘ اب ریلیز کی جارہی ہے چین میں۔ ریلیز سے پہلے بیجنگ میں فلم کی پروموشن کی تقریب ہوئی ۔ تقریب میں ٹام کروز ،اداکارہ ریبیکا اور ڈائریکٹر نے اپنے مداحوں سے ملاقات کی ۔ ٹام کروز نے مشن امپاسیبل سیریز سے متعلق اپنے جذبات کا اظہار کیا۔مشن امپاسیبل ۔ روگ نیشن کئی ملکوں میں دو ماہ پہلے ریلیز کی جاچکی ہے جو چین میں آج ریلیز کی جا رہی ہے،یہ مشن امپاسیبل سیریز کی پانچویں فلم ہے۔