09 ستمبر ، 2015
نیویارک.....عالمی نمبرایک سرینا ولیمز یو ایس اوپن کے کوارٹر فائنل میں اپنی بہن وینس ولیمز کو شکست دیکر سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہیں۔
یو ایس اوپن عالمی ٹینس اسٹار سرینا ولیمز کی پیش قدمی جاری ہے،ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں انہوں نے اپنی بڑی بہن وینس ولیمز کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی ہے۔
انہوں نے وینس ولیمز کو اسٹریٹ سیٹس میں 6-2 ،1-6 ،6-3 سے ہرا دیا۔ سرینا ولیمز کلینڈر ائر گرینڈ سلیم سےصرف 2 میچ کی دوری پر ہیں ۔