11 ستمبر ، 2015
نئی دہلی........ بھارتی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ نئی دلی میں پاکستان رینجرزاوربھارتی بارڈرسیکیورٹی فورس کےدرمیان مذاکرات میں ایک دن کی توسیع کردی گئی۔مذاکرات کا خصوصی دورآج ہوگا ۔
بھارتی میڈیا نےدعویٰ کیا ہے کہ لائن آف کنٹرول پرسیز فائرکی خلاف ورزیاں روکنے کے لیے نئی حکمت عملی بنائی جارہی ہے،جس کےلیے مذاکرات میں ایک دن کی توسیع کی گئی ہے ۔ بات چیت کا خصوصی دورآج ہوگا ۔
ایک بھارتی اخبارکے مطابق پاکستان رینجرزاوربی ایس ایف کے درمیان آج نئی حکمت عملی اورپروٹوکول پربات چیت ہوگی اوراسے حتمی شکل دی جائے گی جس کے بعد مذاکرات کی مشترکہ دستاویز پر دستخط کیے جائیں گے ۔
اخبارنے اعلی سرکاری ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ مذاکرات میں دونوں جانب سے لائن آف کنٹرول پر امن وسکون برقراررکھنے پراتفاق ہواہے۔