کاروبار
11 ستمبر ، 2015

وزیر اعظم کی زیر صدارت تاجر نمائندوں اور صنعتکاروں کا اجلاس

وزیر اعظم کی زیر صدارت تاجر نمائندوں اور صنعتکاروں کا اجلاس

اسلام آباد........وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت ملک بھر کے تاجر نمائندوں اور صنعتکاروں کا اجلاس جاری ہے ، ٹیکسٹائل انڈسٹری کی برآمدات بڑھانے کے لیے وزیراعظم کو روپے کی قدر میں کمی کی تجویز دی گئی ہے ۔

ملکی معیشت اسی وقت بہتر ہوگی جب صنعتیں چلیں گی جس سے برآمدات بڑھیں گی اور تبھی زرمبادلہ بھی آئے گا۔

بجلی گیس کی قلت سمیت صنعتی شعبے کو درپیش دیگر مسائل کا حل تلاش کرنے کی غرض سے وزیراعظم نواز شریف، اپنی کابینہ کے اہم ارکان کو لے کر صنعتکاروں اور ملک بھر کے تاجر نمایندوں کے ساتھ سر جوڑ کر بیٹھے ہیں ۔ تاکہ ملک میں صنعتوں کے لیے سازگار ماحول پیدا کیا جاسکے ۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں صنعتی برآمدات پرڈیوٹی،روپےکی قدر،اور ٹیکسز پرغورہوگا۔اپٹما کے چیئرمین ایس ایم تنویر نے اجلاس کی اہمیت بیان کرتےہوئے کہا کہ یہ ملکی صنعت کے مستقل کا تعین کرے گا، انہو ں نے شعبہ کو درپیش مشکلات کا بھی ذکر کیا۔

اجلاس میں وزارت خزانہ،وزارت تجارت ، وزرت پیٹرولیم و پانی وبجلی کے حکام بریفنگ دیں گے ۔ صنعتوں کیلئےمراعتی پیکج ،گیس اوربجلی کی بلاتعطل فراہمی پر غور ہوگا۔ جبکہ وزیراعظم کی جانب سےصنعتی شعبےکیلئےخصوصی مراعتی پیکج کااعلان کئےجانےکاامکان ہے۔

مزید خبریں :