دنیا
11 ستمبر ، 2015

امریکا سمیت دنیا کی تاریخ بدلنے والی تاریخ کو آج 14 برس بیت گئے

امریکا سمیت دنیا کی تاریخ بدلنے والی تاریخ کو آج 14 برس بیت گئے

نیویارک.......امریکا سمیت دنیا کی تاریخ بدلنے والی تاریخ کو آج 14 برس بیت گئے، امریکا میں آج ٹریڈ سینٹر پر ہولناک حملوں کی یاد منائی جارہی ہے ۔

9 ستمبر دو ہزار گیارہ امریکی تاریخ کا سیاہ ترین دن،وہ دن جب 19 حملہ آوروں نے سپرپاور کی سپر سکیورٹی کو شکست دی۔

عالمی معیشت کا فخر ٹریڈ سینٹر القاعدہ جنگجوؤں کے حملوں سے لمحوں میں زمین بوس ہوا۔دو اغوا شدہ امریکی جہاز ٹریڈ ٹاور سے ٹکرائے اور 3 ہزار زندگیوں کے چراغ گل کر گئے،امریکی معیشت کو 10 ارب ڈالر کا دھچکا لگا۔

امریکا نے حملوں کے دس سال بعد اسامہ بن لادن کو مار کر سمندر برد تو کردیا لیکن آج بھی امریکا کے زخموں سے خون رستا ہے،آج بھی ان ہولناک حملوں کی راکھ سے دھواں اٹھتا ہے۔

مزید خبریں :