11 ستمبر ، 2015
نئی دہلی.......نئی دہلی میں ڈی جی رینجرز کی قیادت میں پاکستانی وفد نے بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ سے ملاقات کی، ملاقات میں کنٹرول لائن پر بلا اشتعال فائرنگ سمیت کئی معاملات پر بات ہوئی۔
بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ بھارتی فوج سرحد پر پہلی گولی فائر نہیں کرے گی۔پاکستان کویقینی بناناچاہیےکہ دہشتگرد اس کی سرزمین سےبھارت میں داخل نہ ہوسکیں۔دہشت گردی کی روک تھام کے لیے ہمیں متحد رہنا ہوگا۔
گزشتہ روز پاکستان رینجرز اور بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورس کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور ہوا جس میں ورکنگ باؤنڈری پر بھارت کی بلااشتعال فائرنگ اور لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزیوں پر شدید احتجاج کیا گیا، مذاکرات میں اسمگلنگ کی روک تھام اور غلطی سے سرحد پار کرنے والے قیدیوں کی واپسی کا معاملہ بھی اٹھایا گیا۔