پاکستان
11 ستمبر ، 2015

لودھراں ضمنی انتخاب،کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا آج آخری روز

  لودھراں ضمنی انتخاب،کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا آج آخری روز

لودھراں ........لودھراں میں قومی اسمبلی کےحلقہ 154 میں کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا آج دوسرا اور آخری روز ہے۔

11 اکتوبر کو لودھراں کے حلقہ این ۔ اے 154 میں ہونے والے ضمنی انتخاب کے لئے پاکستان مسلم لیگ نواز کے ٹکٹ ہولڈر عمیر خان بلوچ نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے ہیں جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار جہانگیر خان ترین نے اپنے کاغذات کل جمع کروائے تھے ۔ اس حلقہ میں اب تک 3 آزاد امیدوار جیکب آفتاب ، سید محمد رفیع الدین بخاری اور غلام مصطفی نے بھی کاغذات جمع کروا رکھے ہیں ۔

کاغذات نامزدگی کا سلسلہ آج شام 4 بجے تک جاری رہے گا ۔این ۔ اے 154 کا نتیجہ 26 اگست کو ملتان الیکشن ٹریبونل نے کالعدم قرار دے دیا تھا ۔

مزید خبریں :