پاکستان
11 ستمبر ، 2015

را کے 4 مبینہ ایجنٹس کے جسمانی ریمانڈ میں 7 دن کی توسیع

 را کے 4 مبینہ ایجنٹس کے جسمانی ریمانڈ میں 7 دن کی توسیع

کراچی......کراچی میں انسداد دہشتگردی کی عدالت نے را کے 4 مبینہ ایجنٹس کے جسمانی ریمانڈ میں 7 دن کی توسیع کردی ہے،تفتیشی افسر کے مطابق ملزمان نے 2008 میں شہر کے مختلف علاقوں میں 8 بم دھماکے کیے،جبکہ ان سے مزید انکشافات متوقع ہیں۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت میں را سے تعلق رکھنے والے ملزمان میں خالد امان، عبد الجبار، شفیق اور محسن خان کو پیش کیا گیا۔تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان نے 2008 میں شہر کے مختلف علاقوں میں 8 بم دھماکے کیے اور ان سے مزید انکشافات متوقع ہیں۔

ملزمان نے بھارت میں ٹریننگ بھی حاصل کر رکھی ہے ۔ تفتیشی افسر کے مطابق ملزمان نے دوران تفتیش انکشاف کیا ہے کہ ملزم محسن و دیگر کے اکاونٹ میں بھارت سے رقم آتی ہے،اورآخری مرتبہ جون کے مہینے میں ڈیرھ لاکھ روپے بھارت سے منتقل کیے گئے تھے۔ ملزمان کے لیپ ٹاپ ودیگر اشیا بھی تحویل میں لے لی گئیں ہیں ۔ چاروں ملزمان سرکاری ملازم ہیں۔

تفتیشی افسر نے استدعا کی کہ ملزمان سے مزید تحقیقات جاری ہیں اس لیے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی جائے ۔ عدالت نے درخواست منظورکرتے ہوئے ملزمان کے ریمانڈ میں 7دن کی توسیع کرتے ہوئے انہیں پولیس کے حوالے کردیا۔

مزید خبریں :