11 ستمبر ، 2015
اسلام آباد...... وزیراعظم نواز شریف نے کہاہے کہ کراچی میں میڈیا اور پولیس اہل کاروں پر حملے دہشت گردوں کا آخری حربہ ہیں ۔ ان سے گھبرانے کی ضرورت نہیں ، شہر میں مکمل امن قائم کرکے دم لیں گے ۔
اسلام آباد میں تاجروں سے خطاب میں وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ دو سال میں کراچی میں حالات میں واضح بہتری آئی ہے ، اکا دکا واقعات سے دہشت گرد یہ ظاہر کرنا چاہتےہیں وہ مرے نہیں ، ہمیں بھی اندازہ ہے وہ کتنا زندہ ہیں۔
وزیراعظم کا کہناہے تھاکہ دہشت گردوں کے خلاف ضرب عضب کی صورت میں فیصلہ کن جنگ لڑرہےہیں ۔ دہشت گردی کا خاتمہ قریب ہے ۔ شہروں سے مسلح جتھوں اور فرقہ واریت پھیلانے والوں کا بھی خاتمہ کریں گے ۔
دہشت گردوں اور مجرموں کو جلد انجام تک پہنچانےکا عزم ظاہر کرتےہوئے وزیراعظم نے کہاکہ عدالتی نظام میں سپریم کورٹ کے تعاون سے اصلاحات کریں گے۔