پاکستان
11 ستمبر ، 2015

حکومت عدالتوں کو سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کر رہی ہے، آصف زرداری

 حکومت عدالتوں کو سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کر رہی ہے، آصف زرداری

دبئی..........پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ حکومت عدالتوں کو سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کر رہی ہے۔عدالتی عمل کے غلط استعمال سے بات بہت دور تک جائے گی ۔آصف علی زرداری نے علی نواز شاہ کو ملنے والی سزا کو سیاسی انتقام قرار دیاہے ۔

آصف علی زرداری کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وفاقی اداروں کو سیاسی انتقام کے لیے استعمال کیا جارہاہے ۔ اس طرح کا سلوک کسی طور برداشت نہیں ۔ سیاسی انتقام کے مضمرات خراب ہونگے۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی ایجنسیاں خود کو دلدل میں نہ پھنسائیں۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ علی نواز شاہ کو جس کیس میں سزاسنائی گئی وہ 15سال قبل رجسٹرڈ ہوا،اوراس کیس ان کی جائیداد کے عوض ریاست نے انہیں رقم دی۔ سیاسی حلقوں میں علی نواز شاہ کو نہایت احترام حاصل ہے۔

مزید خبریں :