11 ستمبر ، 2015
راولپنڈی.......غلطی سے سرحد پارکرنے والی مقبوضہ کشمیر کی خاتون کو بھارت واپس بھجوا دیا گیا ہے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جذبہ خیر سگالی کے تحت شمیم اخترکو ستوال کے مقام پر بھارتی حکام کے حوالے کیا گیا۔
شمیم اختر نکرکوٹ ضلع پونچھ کی رہائشی ہے ، شمیم اختر نے 25اگست 2015کو غلطی سے سرحد پارکی تھی۔