11 ستمبر ، 2015
پشاور....... جمعیت علمائے اسلام ف کے رہنما جان اچکزئی نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے ۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں جان اچکزئی نے کہا کہ جے یو آئی میں اچھا وقت گزرا، مولانافضل الرحمان کی حمایت اور سرپرستی حاصل رہی، جے یو آئی کا موقف ہر فورم پر بھرپور طریقے سے پیش کیا۔ پارٹی کے اندر کچھ رہنما میرا موقف سمجھنے سے قاصر رہے۔
جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جے یوآئی کے رہنما نور محمد کاکڑ اور مفتی ابرار میرے خلاف بے بنیادپروپیگنڈا کررہے تھے، اس لیے ان کے رویے سے دلبرداشتہ ہوکر پارٹی چھوڑ رہاہوں۔