12 ستمبر ، 2015
نئی دہلی........ پاکستان رینجرز اور بی ایس ایف کےدرمیان ورکنگ باونڈری پرفائربندی پراتفاق ہوگیا ۔نئی دہلی میں مذاکرات کے بعد ترجمان پاکستان رینجرز کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مستقبل میں ورکنگ باؤنڈری کی خلاف ورزی پرمشترکہ تحقیقات کروائی جائے گی۔
ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ پاکستان نے رینجرزاہلکاروں کی شہادت کامعاملہ بھرپوراندازمیں اٹھایا،جس پر ڈی جی بی ایس ایف نے آئندہ ایسے واقعات نہ ہونے کا یقین دلایا ہے۔
ڈی جی بی ایس ایف نے کہاکہ ہمیں ماضی کوبھول کرآگےبڑھناہوگا،بی ایس ایف اسمگلنگ میں ملوث عناصرکی معلومات فراہم کرے گی۔