13 ستمبر ، 2015
لاس ویگاس......امریکی باکسر فلوئیڈ مے ویدر نے ہم وطن آندرے برٹو کو شکست سے کر مسلسل 49 ویں کامیابی حاصل کی،انہوں نے ہیوی ویٹ چیمپئن راکی مارسیانو کا ریکارڈ برابر کردیاہے۔
لاس ویگا س میں فلوئڈ مے ویدر اور آندرے برٹو کی فائیٹ کو سینکڑوں شائقین نے رنگ میں دیکھا ، 38 سالہ مے ویدر کے زوردار مکوں نے برٹو کو سنبھلنے ہی نہیں دیا اور 12ویں راؤنڈ کے بعد نتیجہ مے ویدر کے حق میں ہوگیا ۔
مے ویدر کی یہ لگاتار 49 ویں کامیابی ہے ،جس کے ساتھ ہی انہوں نے سابق ہیوی ویٹ چیمین راکی مارسیانو کا ریکارڈ بھی برابر کردیاہے،مئی میں مینی پیکاو کو شکست دینے کے بعد یہ فلوئیڈ مے ویدر کی پہلی بڑی فائٹ تھی ۔