دنیا
13 ستمبر ، 2015

جیرمی کوربن برطانوی لیبرپارٹی کے نئے سربراہ منتخب

جیرمی کوربن برطانوی لیبرپارٹی کے نئے سربراہ منتخب

لندن.......برطانیہ کی بڑی سیاسی جماعت لیبر پارٹی نے انتخابات کے بعد جیرمی کوربن کو نیا صدر منتخب کرلیا، جیرمی کو اسرائیلی پالیسیوں کا سخت ناقد اور کٹر مخالف سمجھا جاتا ہے اور انہوں نے ماضی میں فلسطین کے بارے میں مغرب کی اسرائیل نواز پالیسیوں کو بھی کئی بار کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

لیبر پارٹی کی قیادت کے چنائو کے لیے ہونے والے انتخابات میں مسٹر کوربن کو 59فی صد سے زیادہ رائے دہندگان نے جماعت کا نیا صدر منتخب کیا۔ ان کا مقابلہ پارٹی کی صدارت کے لیے تین دیگر رہ نمائوں بورنھام، ایفیت کوبر اور لیز کینڈال کے ساتھ تھا۔ مذکورہ تینوں امیدوار بنیاد پرست اور بائیں بازو کی طرف کم میلان رکھنے میں شہرت رکھتے ہیں اور عمر میں بھی کوربن سے چھوٹے ہیں۔

لیبر پارٹی کے سبکدوش ہونے والے سربراہ ایڈ میلی بینڈ کے 10سالہ دور میں جماعت میں اکثریت دائیں بازو کے بنیاد پرست عناصر کے ہاتھ میں رہی تاہم اب 2020 ء کے پارلیمانی انتخابات تک فیصلہ سازی کا اختیار جیرمی کوربن کے پاس ہے۔

مزید خبریں :