13 ستمبر ، 2015
واشنگٹن.......امریکی قیادت میں داعش کے خلاف عسکری اتحاد شام اور عراق میں اس تنظیم کے جہادیوں کے خلاف اپنے حملے جاری رکھے ہوئے ہے،امریکی عسکری اتحاد نے جنگجوؤں کے خلاف مزید پچیس فضائی حملے کیے جس کے نتیجے میں 62جنگجوئوں کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔
بتایا جاتا ہے کہ حملوں کے نتیجے میں متعدد مقامات پر جنگجوؤں کی گاڑیوں، اسلحہ گوداموں، عمارتوں اور مورچوں کو تباہ کر دیا گیا،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی فوجی حکام نے بتایاکہ بائیس حملے عراق میں جبکہ تین شام میں کیے گئے۔
کمبائنڈ جائنٹ ٹاسک فورس نے بتایا کہ اس فضائی کارروائی کے نتیجے میں جہادیوں کو شدید نقصان پہنچا۔